قدر و منزلت

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - بزرگی، عظمت، مرتبہ، احترام، عزت۔ "دنیائے ادب میں تو اور بھی شاعر ہیں مگر وہاں بھی مجروح کی قدر و منزلت کی جاتی ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، قومی زبان، کراچی، جولائی، ٣٦ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم 'قدر' کے ساتھ 'واؤ' بطور حرف عطف لگا کر عربی اسم 'منزلت' لگانے سے مرکب عطفی 'قدر و منزلت' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٠٢ء کو "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - بزرگی، عظمت، مرتبہ، احترام، عزت۔ "دنیائے ادب میں تو اور بھی شاعر ہیں مگر وہاں بھی مجروح کی قدر و منزلت کی جاتی ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، قومی زبان، کراچی، جولائی، ٣٦ )

جنس: مؤنث